وزیر اعلیٰ پنجاب کے5 ارب کے رمضان پیکج سے متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا‘ حنا پرویز بٹ۔۔۔۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام دھرنوں کی تعداد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 20 مئی 2014 14:11

وزیر اعلیٰ پنجاب کے5 ارب کے رمضان پیکج سے متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا پانچ ارب کے رمضان پیکج کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے جس سے متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا، آئندہ عام انتخابات میں عوام دھرنوں کی تعداد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حناپرویز بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ابتدائی دس ماہ میں اپنی کارکردگی سے معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور اس کا ثبوت بیرون ممالک کے مثبت اعشاریے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے بھی بجات دلائے گی اور ناقدین کے تمام دعوؤں کو جھوٹ ثابت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت کی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی اور2013ء کی طرح 2018ء کے انتخابات میں بھی اپنی چھٹی ہوتی دیکھ کر عمران خان کو پریشانی لا حق ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو ’’دھرنا بازی ‘‘ کے لئے ووٹ نہیں دئیے ،انکی ایک صوبے میں حکومت ہے انہیں چاہیے کہ دھاندلی واویلا چھوڑ کر صوبے میں کارکردگی دکھائی ۔

متعلقہ عنوان :