لاہور کی 73یونین کونسلز میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

منگل 20 مئی 2014 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) صوبائی دارلحکومت میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ، پہلے روز 98فیصد کوریج رہی جبکہ دوسرے روز تین لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے تین روزہ پولیو مہم 73یونین کونسلزمیں جاری ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 6لاکھ 1ہزار 5 سو بچوں کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔ مہم کے پہلے روز 98فیصد کوریج رہی اوردو لاکھ دوہزار سات سو آٹھ بچوں کو مرض سے بچاو کے قطرے پلائے گئے،تین لاکھ اٹھانوے ہزار سات سو بانوے بچوں کو دوسرے اور تیسرے روز پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 16ہزار ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلارہی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں کاونٹرز کے ساتھ ساتھ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹیمیں فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :