دالیں ہائی بلڈ پریشر سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں،طبی ماہرین

بدھ 21 مئی 2014 12:13

دالیں ہائی بلڈ پریشر سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں،طبی ماہرین

اوتاوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء)یوں تو بلڈ پریشر میں اضافے کے لئے کتنے ہی جتن کر تے ہوئے دواؤں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ماہرین نے تو اس کا نہایت آسان حل بیان کر دیا ہے کہ بس دالیں کھائیں اور ہائی بلڈ پریشر بھگائیں۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دالوں کا استعمال بلڈ پریشر کی حد میں خطرناک ترین اضافے کی صورت میں بے حد مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دالیں انسانی خون کو صاف کرنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتی ہیں جس سے بلڈ پریشر کا خطرہ خود بخود ٹل جاتا ہے اور انسانی خون کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔