دارالعلوم حقانیہ میں ختم بخاری شریف اور دستاربندی کی تقریب ‘ڈیڑھ ہزار فضلاء کی دستار بندی،عوام بندوق اٹھائے بغیر پرامن جمہوری اور آئینی جدوجہد کے ذریعے اسلامی نظام نافذ کراکے رہیں گے،مولاناسمیع الحق، شمع محمدی کوتمام طوفانوں سے بچا کر روشن رکھنا ہے، حکمرانوں نے اسلامائزیشن پر توجہ دی ہوتی توآج مشکلات نہ ہوتیں،سیاستدان سرد مہری اور چپ سادھ کر بیرون ممالک کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، مدارس کے خلاف عالم کفر کا اتحاد بے معنی نہیں وہ مسلمانوں کو ان کی اصل تعلیمات سے محروم کرنا چاہتے ہیں،تقریب میں ملک و بیرون ملک سے ہزاروں علماء کی شرکت‘ عظیم اجتماع سے جے یوآئی (س)کے سربراہ کا خطاب
جمعرات 22 مئی 2014 22:07
اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2014ء) دارالعلوم حقانیہ کے چانسلر اورجمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اس کے18کروڑ غیورعوام کسی بھی صورت اس سرزمین پاک کوامریکہ اور مغرب کے ایما پر اپنے مسلمان بھائیوں کو استعمال نہ ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل اور بحرانوں کا حل شریعت محمدی کا نفاذ ہے اورپاکستان کے18کروڑ عوام بندوق اٹھائے بغیر پرامن جمہوری اور آئینی جدوجہد کے ذریعے اس ملک میں اسلامی نافذ کراکے رہیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہاربین الاقوامی شہرت یافتہ دارالعلوم جامعہ حقانیہ کی تقریب دستار بندی اور تقریب ختم بخاری سے خطاب کے دوران کیا جس میں ملک بھر سے ہزاروں علماء مشائخ ‘ طلبہ اور مسلمانوں نے شرکت کی اورتقریب میں پندرہ سو سے زائدعلماء فضلاء اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اس موقع پر دارالعلوم حقانیہ کے عظیم جامع مسجد کا سنگ بنیاد جید علماء ‘اکابر مشائخ نے رکھا جو حضرت مولانا عبدالحق کے نام سے منسوب ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.