امریکہ سعودی عرب کو اسمارٹ بم فروخت کرے گا۔ اسرائیلی اخبار

جمعہ 20 اپریل 2007 16:24

مقبوضہ بیت المقدس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اپریل2007 ) امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اپنے دورہ اسرائیل میں بتایا کہ واشنگٹن نے سعودی عرب کو اسمارٹ بم فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس پر اسرائیل نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ہو نے والی حالیہ بات چیت میں سعودی عرب کو سیٹلائٹ گائیڈیڈ اسمارٹ بم کی فروخت پر اسرائیلی اعتراض مسترد کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فضائیہ پہلے ہی امریکہ سے یہ بم خرید چکی ہے جس کا لبنان جنگ میں استعمال کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کچھ ہفتہ قبل دورہ امریکہ میں سعودی عرب یا دوسرے خلیجی ممالک کو اسلحہ کی فروخت پر مخالفت کا اظہار کیا تھا۔