لوکاٹ امراض قلب اور ذیا بیطس کیلئے مفید پھل ہے‘ حکماء کا مشورہ

جمعہ 23 مئی 2014 16:45

لوکاٹ امراض قلب اور ذیا بیطس کیلئے مفید پھل ہے‘ حکماء کا مشورہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2014ء) لوکاٹ ہر قسم کے وٹامنز اور معدنی اجزاء سے بھر پور موسمی پھل ہے جس کا روزانہ استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار پروفیسرحکیم محمد اعجاز فاروقی، پروفیسر حکیم محمدا حمد سلیمی، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل، حکیم فیصل طاہر صدیقی اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام لوکاٹ کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہونے کیا ۔

حکماء نے بتایا کہ امر اض قلب، نظام ہضم، بواسیر صفراوی، ذیا بیطس سمیت پیاس کی شدت، متلی، قے اور موٹاپے کو کم کرنے میں لوکاٹ کا استعمال باعث شفاء ہے۔ لوکاٹ مسکن حرارت ہونے کی وجہ سے خون کی حدت کو کم کرتا ہے۔علاوہ ازیں لوکاٹ امراض قلب کے مریضوں کو تسکین فراہم کرتا ہے۔اس کا استعمال نظام ہضم و جذب کیلئے بھی مفید ہے۔ حکماء نے مزید کہا کہ ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے لوکاٹ اور اس کے درخت کے پتے بھی مفید ہیں۔ جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔