لندن میں سٹریٹ کرائم عام، طالب علم پانچ ہزارپاؤنڈمالیت کی گھڑی سے محروم،راہ چلتے جرائم پیشہ شخص نے طالب علم کوروک کرسگریٹ مانگاپھر باتوں سے بہکاکروارکیا

جمعہ 23 مئی 2014 21:13

لندن میں سٹریٹ کرائم عام، طالب علم پانچ ہزارپاؤنڈمالیت کی گھڑی سے محروم،راہ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء)لندن میں لوٹ مارکرنے والے گروہ نے سڑک پرطالبعلم سے اس کی پانچ ہزارپاؤنڈ کی قیمتی رولیکس گھڑی چھین لی ،میڈیارپورٹس کے مطابق لندن پولیس نے اس انوکھی واردات کی فوٹیج جاری کی جس میں ایک شخص ایک راہ چلتے طالبعلم کو روک کر پہلے اس سے سگریٹ مانگتا ہے اور پھر تمباکو نوشی کی مشترکہ ذوق سے بات آگے بڑھاتے ہوئے مارشل آرٹس کے بارے میں گفتگو شروع کر دیتا ہے،راہزن 24 سالہ طالبعلم کو مارشل آرٹ کی ایک مدافعتی ٹیکنیک کا مظاہرہ کرنے کی پیش کش کرتا ہے بلاشبہ دونوں کے درمیان سگریٹ سے شروع ہونے والی بات چیت اعتمادی سازی کا کام کر چکی تھی،وہ طالبعلم کو جھکنے کیلیے کہتا ہے اور اپنے بازو اس کی گردن کے گرد حمائل کر دیتا ہے اور پھر اپنے بازووں سے طالبعلم کی گردن کو بھینچ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

طالبعلم اس حرکت سے نیم بے ہوش ہو کر زمین پر گر جاتا ہے۔اس کے بعد راہزن نے طالبعلم کی کلائی پر بندھی پانچ ہزار پاونڈ کی مالیت کی رولیکس گھڑی اتاری اور فرار ہو گیا۔ سراغ رساں اس انوکھی واردات کے عینی شاہدوں کی تلاش میں ہیں ۔

اس خبر کی مکمل تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں.