انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں میں دماغی خلل کا خطرہ نہیں ، نئی تحقیق

ہفتہ 24 مئی 2014 14:54

انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں میں دماغی خلل کا خطرہ نہیں ، نئی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) ہمیشہ سے یہی کہا جاتا رہا ہے کہ کم عمری میں انٹرنیٹ کے بہت زیادہ استعمال کے دماغی ساخت میں تبدیلی واقع ہو تی ہے یا اس کے دماغ پر مضر اثرات ہوتے ہیں ، حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ انٹرنیٹ کے عمومی استعمال سے نوجوانوں کے دماغ پر نقصان دہ اثرات ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق میں یہی بات سامنے آئی ہے لیکن حتمی نتیجہ مزید تحقیق کے بعد ہی سامنے آسکے گا ۔

یونیورٹی کالج لندن میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نیورو سائنسدان کیتھرین ملزکا کہنا ہے کہ 135سے زائد کم عمر افراد کے بارے میں اسٹڈی کے بعد کسی بھی طور یہ ثابت نہیں ہو ا کہ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے ۔اس سلسلے میں پہلے کی گئی کئی تحقیقات میں یہ دعوی کئے گئے تھے کہ انٹرنیٹ کا بے تحاشہ استعمال دماغ کی ساخت اورنشونما میں بگاڑ پیدا کرتا ہے ، جس کی وجہ سے وقت فیصلہ اور اہداف مقرر کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :