سوات خسرہ کے غلط یا مشکوک ٹیکے لگانے سے درجنوں بچے متاثر ، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سخت نوٹس لے لیا،رپورٹ طلب ،محکمہ صحت کے اعلی حکام کوفوری ایکشن اورتحقیقات کاحکم دیدیا، صوبے کے پھول بچوں کو امراض سے بچانے کی یہ مہم کسی صورت ناکام یا کمزور نہیں ہونا چاہئے،وزیراعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 24 مئی 2014 23:14

سوات خسرہ کے غلط یا مشکوک ٹیکے لگانے سے درجنوں بچے متاثر ، وزیراعلی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سوات کے علاقہ رنگ محلہ میں نجی سکول کے بچوں کو خسرہ کے غلط یا مشکوک ٹیکے لگانے اور درجنوں بچے متاثر ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو فوری ایکشن لینے اور واقعے کی بروقت تحقیقات کی ہدایت کی ہے انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو بھی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی تاکید کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوات، بونیر اور دیر سمیت مالاکنڈ کے بالائی کوہستانی علاقوں میں خسرہ کا موذی مرض وبائی شکل میں سامنے آیا ہے اور اسکی روک تھام کیلئے جاری مہم اسطرح کے واقعات سے کمزور پڑنے اور والدین کا تذبذب میں پڑ نا فطری بات ہے جسکا بروقت تدارک ہونا چاہئے صوبے کے پھول بچوں کو امراض سے بچانے کی یہ مہم کسی صورت ناکام یا کمزور نہیں ہونی چاہئے اسلئے اس واقعے کو گھناؤنا جرم تصور کرتے ہوئے اسکی اعلیٰ سطح پر صحیح اور بروقت چھان بین ہونی چاہئے انہوں نے سیدو ہسپتال پہنچائے جانیوالے تمام متاثرہ بچوں کے علاج پر بھرپور توجہ دینے اور اس مقصد کیلئے ہسپتال کے ڈی ایم ایس کو بچوں کی دن رات تیمار داری کی ہدایت کی جبکہ اس واقعے کی فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :