بھارت جانے سے قبل وزیر اعظم بھی انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پیئیں گے

اتوار 25 مئی 2014 12:40

بھارت جانے سے قبل وزیر اعظم بھی انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پیئیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) 64سالہ وزیر اعظم نوازشریف کو بھی انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پینے پڑیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم 26مئی کو بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سفرکرنے سے قبل پولیو ویکسین کے قطرے پینے کی شرط کی وجہ سے وزیر اعظم انسداد پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد ہی بھارت کا سفرکرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے پولیو کا مرض ختم نہ ہونے کے باعث پاکستان پر یہ پابندی عائد کی ہے۔وزارت صحت کے مطابق پولیو ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والے تمام عمر کے افراد کیلیے ضروری قرار دی گئی ہے، پاکستان عالمی ادارہ صحت کی بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی کا رکن ہے اور اس کمیٹی نے پاکستان کو عالمی سطح پر پولیو کے پھیلاﺅکا باعث قرار دیا ہے