حکومت کوالٹی ہیلتھ کیئر کی فراہمی اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ‘ خواجہ سلمان رفیق،ٹیچنگ ہسپتالوں کے علاوہ ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ،دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو خصوصی مراعات دی جائیں گی‘مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب

اتوار 25 مئی 2014 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کے عوام کو کوالٹی ہیلتھ کیئر کی فراہمی اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے -انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں صوبہ کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیش، مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافہ ، میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد، ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام ڈاکٹر اختر رشید ملک، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن اظہار احمد شیخ، ڈائریکٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ڈاکٹر جاوید عمر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ(آئی ایم این سی ایچ)ڈاکٹر تنویر، ڈائریکٹر ہیلتھ ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ظفر اکرام کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی- اجلاس میں نوزائدہ بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے ، بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹرز کو 100 فیصد فنکشنل کرنے اور ٹرشری کیئر ہسپتالوں کے ساتھ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ،طبی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور صوبہ میں میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لئے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس سلسلہ میں سفارشات مرتب کی گئیں-اجلاس میں دور دراز علاقوں کے ہیلتھ سینٹرز کو آباد کرنے اور پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں میں فرائص سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج دینے کے سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا- خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے تحت ماں اور بچہ کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی اپ گریڈیشن اس سلسلہ کی کڑی ہے -سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ محکمہ صحت نے ہر سال مخصوصی تعداد میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ کی ہے اور آئندہ 4 سال کے دوران تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر دیا جائے گا - مزید برآں بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کو ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے اپ گریڈ اور فعال بنانے کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے -خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں، نرسوں کی فلاح و بہبود ، ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری افرادی قوت کی کیپسٹی بلڈگ اور دیگر معاملات کیلئے ایک روڈ میپ پر عمل پیرا ہے - انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدمات کا اولین مقصد مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے - انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ نرسنگ کی اعلی تعلیم کے فروغ اور نصاب کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں -

متعلقہ عنوان :