چونسٹھ سالہ پاکستانی وزیراعظم کیا دورہ بھارت کیلئے پولیوقطرے پیئں گے؟؟

پیر 26 مئی 2014 11:25

چونسٹھ سالہ پاکستانی وزیراعظم کیا دورہ بھارت کیلئے پولیوقطرے پیئں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف آج دورہ بھارت کے لئے پولیو قطرے پیئں گے،اور نہ ہی پولیو ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔ ذرائع وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق بھارت کی جانب سے بھارت کا سفر کرنے کے لئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط کے باوجود وزیراعظم ،وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور وفد میں وفد میں شامل وزیراعظم کا دیگر اسٹاف پولیو سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)



،بھارت نے 15 مارچ سے اور ڈبلیو ایچ او نے 6 مئی سے پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں،،ذرائع کے مطابق بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسینیشن سرٹفیکیٹ کا باقاعدہ اطلاق یکم جون سے ہوگا،ذرائع کے مطابق اطلاق نہ ہونے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیرون ملک سفر کے لئے پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس، وزیراعظم آفس اور دفترخارجہ میں پولیو ویکسینیشن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :