فاٹا کی تین ایجنسیوں میں آج سے شروع ہونیوالی پولیو مہم ملتوی کر دگئی

پیر 26 مئی 2014 12:35

فاٹا کی تین ایجنسیوں میں آج سے شروع ہونیوالی پولیو مہم ملتوی کر دگئی

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) فاٹا کی تین ایجنسیوں میں آج سے شروع ہونیوالی پولیو مہم ملتوی کر دگئی ہے۔ تین لاکھ بچے پولیو کے قطرے سے محروم ہو گئے ہیں۔ فاٹا کے مختلف ایجنسیوں میں جاری سرچ آپریشن کی وجہ سے آج سے شروع ہونیوالی یہ مہم غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آج مہمند ایجنسی میں علی الصبح سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی آج صبح چھ بجے سے کر غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں کرفیو کے دوران سڑک کنارے بارودی مواد پھٹ جانے سے کئی سکیورٹی اہلکار زخمی کی اطلاعات بھی ہیں دوسری طرف کرفیو کے باعث آج طالبان کمانڈروں کی جانب سے ہونیوالی اہم پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ جس سے پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :