شوگر ملز نے مزید 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مانگ لی

منگل 27 مئی 2014 14:11

شوگر ملز نے مزید 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2014ء)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مزید 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مانگ لی۔ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ شوگر ملز نے کسانوں کو اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں جس کے لیے برآمد کی اجازت ملنا ضروری ہے۔وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایسویشن نے موقف اختیار کیا کہ اس وقت شوگر ملوں کے پاس 30 لاکھ ٹن سے زائد چینی موجود ہیں،حکومت مزید پانچ لاکھ ٹن چینی کو برآمد کرنے کی اجازت دے ، تاکہ شوگر ملز مالکان گنے کے کسانوں کے 15 ارب روپے کے بقاجات ادا کر سکیں۔ شوگر ملز ایسویشن نے حکومت سے چینی کی برآمد پر سبسڈی بھی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔وفاقی وزیر تجارت نے شوگر ملز ایسویشن سے چینی کی فی کلو پیداوار ی لاگت کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔