Live Updates

پاکستان کا ہر طبقہ فکر تبدیلی کا خواہاں ہے، تحریک انصاف کا گراف دن بدن بلند ہو رہا ہے‘ انجینئر یاسر گیلانی

منگل 27 مئی 2014 15:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر طبقہ فکر تبدیلی کا خواہاں ہے، تحریک انصاف کا گراف دن بدن بلند ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی پر ملک کی عوام مایوس اور مضطرب ہیں جبکہ حکمران عوام اور ان کے مسائل کو پس پشت ڈال کر بیرونی دوروں کا قومی ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں حالانکہ وقت کا تقاضا ہے کہ حکمران اللے تللوں کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں جو وعدے انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کئے تھے انہیں پورا کریں ۔

نہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے لاہور کو ہی پاکستان سمجھ لیا ہے اور پورے پنجاب کے وسائل صرف لاہور پر لگانے مناسب نہیں اس سے دوسرے علاقے کے لوگوں میں احساس محرومی بڑھے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات