یونین سازی کاحق بھٹوشہیدنے دیاجس کے باعث بالادست طبقات ان کے خلاف ہوگئے‘وزراء حکومت

منگل 27 مئی 2014 16:03

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2014ء)آزادکشمیرکے منسٹرہائیرایجوکیشن،کالجز،آئی ٹی محمدمطلوب انقلابی،وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی اورمشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ ملک کے اندریونین سازی کاحق بھٹوشہیدنے دیاجس کے باعث بالادست طبقات ان کے خلاف ہوگئے حکومت اوربیوروکریسی کومیرٹ اورانصاف کے لیے کرداراداکرناہوگا کشمیرپرجبرٹوٹ کررہے گانریندرمودی سے خوفزدہ نہیں ہیں پاکستان نیوکلیئرطاقت ہے ہائیڈرل جنریشن،ٹورازم کوفروغ دے رہے ہیں اس بات کابھی کریڈٹ پی پی پی کوجاتاہے کہ 12سال بعدآزادکشمیرمیںآ فیسرزکی یونین کے انتخابات ہوئے ماضی کی حکومتوں کی طرح بیوروکریسی کوانتقام کانشانہ نہیں بنایاوزیراعظم مجیدآزادکشمیرکے سرسیداحمدخان ثانی ہیں آفیسرز مشینری جذبے کے تحت کام کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے آفیسرزایسوسی ایشن ضلع کوٹلی کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیامہمان خصوصی مطلوب انقلابی نے گزیٹیڈ آفیسرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں صدریاسربشیر،سینئرنائب صدرجہاندادعباسی،نائب صدورڈاکٹرامجد،قدسیہ بتول،جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحمن،جائنٹ سیکرٹری سردارساجد،میڈیاسیکرٹری طاہرچغتائی،فنانس سیکرٹری ملک فیاض موسیٰ سے حلف لیا،تقریب سے مرکزی سیکرٹری جنرل آفیسرزایسوسی ایشن سلیم گردیزی، مرکزی سینئرنائب صدر راجہ امداد،نگران چوہدری افضل،طفیل گورسی،صدرآفیسرزیاسربشیر،سردارمبشرسرفراز،ملک عبدالرحمن(سٹیج سیکرٹری)،پروفیسرمشتاق ودیگرنے خطاب کیاتقریب میں صدر بارراجہ جاویداختر،ایس پی چوہدری امین،ڈی ایس پی سردارغالب حسین،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل عبدالقیوم قمر،چیئرمین کے ڈی اے چوہدری عبدالمجید،صدرتاجران مسعودرضاسیال، سابق ایڈمنسٹریٹرملک اسحاق،معروف سماجی شخصیت بابرمحمودبیگ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رفیق شاہین،ڈی ای اوامجدنقوی،صدیقہ نور،مشتاق کٹاریہ،چیف آفیسراسحاق چوہدری، صدر ایکٹا پروفیسرایوب، ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل شاہ،جنرل سیکرٹری پی وائی اوشوکت قمر،کمیونٹی آفیسرقاسم ناز،مرکزی رہنماپی پی پی چوہدری خادم،اسٹیٹ آفیسرزبیرمنہاس،ایم ایس ڈاکٹرسرجن جہانگیراحمد،صدرغیر جریدہ ملک عبدالقیوم سمیت آفیسرز،میڈیااورسول سوسائٹی کے نمائندگان کی کثیرتعدادنے شرکت کی ،منسٹرہائیرایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے کہاکہ ہرشخص کے اندر لیڈرشپ کی صلاحیتیں ہوتی ہیں جواسے آگے بڑھنے اورکچھ کرنے کے لیے آمادہ کرتی ہیں ہرشخص محنت سے نام پیداکرتاہے اقتدارکی کبھی لالچ نہیں رہی کوٹلی شہرکی سڑکوں پرتبدیلی کے نعرے لگائے سیاستدان سب کے کام نہیں کرسکتے سب کونوکریاں نہیں دلواسکتے اس لیے جب ووٹ کازمانہ آتاہے توووٹرزناراض ہوجاتے ہیں مگرباضمیرووٹرز کرداراداکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم میں برداشت کامادہ ہوناچاہیے گن پوائنٹ پربات نہیں منوانی چاہیے ہم میں خوداحتسابی ہونی چاہیے میں اپنااحتساب کرتاہوں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت پھلنی پھولنی چاہیے اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی اپناکرداراداکررہی ہے آزادکشمیرمیں ہم خدمت کررہے ہیں ادارے،یونیورسٹیز،میڈیکل کالجزقائم کیے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدزمین پربیٹھ کرمسائل سنتے ہیں وہ آزادکشمیرکے پہلے عوامی وزیراعظم ہیں جنہوں نے حقدارکواس کاحق دیاانہوں نے کہاکہ آفیسرزمشینری جذبے کے تحت کھل کرآزادانہ اپنے فرائض سرانجام دیں اوراس قوم کی خدمت کریں نریندرموودی شیرکابچہ نہیں وہ گیدڑ کابچہ بنے گاکشمیرکسی مودی کی جاگیرنہیں اورکشمیریوں کوان کاحق خودارادیت ضرور ملے گا انہوں نے کہاکہ آفیسرزکے جائزمطالبات حل کرینگے وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی نے کہاکہ پی پی پی حکومت نے بیوروکریسی کوتنگ نہیں کیا اورنہ ہی اس کی اکھاڑبچھاڑکی بیوروکریسی حکومتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کرداراداکرے افسران حکومتوں کے بازوہوتے ہیں پی پی پی آزادکشمیر عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے بیوروکریسی بھی اپناکرداراداکرے انہوں نے کہاکہ ہم میرٹ کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں میں افسران کوغلط کاموں کانہیں کہیں گے بیوروکریسی انصاف کرے اورمیرٹ کوفروغ دے مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے کہا کہ پی پی پی حکومت نے جتنے کام تین سال میں کیے مخالف حکومتیں55سالوں میں بھی نہ کرسکیں بیوروکریسی، پولیس، عدالتیں اور حکومتیں انصاف کی بالادستی کے لیے کام کررہیں اگریہ سب ادارے اپنی اپنی ذمہ داریوں کوبطوراحسن سرانجام دیں تومعاشرہ خوشحال ہوجائے پاکستان میں قائم پی پی پی حکومت نے سول ملازمین کی تنخواہیں پانچ سالوں میں دوسوگناہ اضافہ کیامیں نے پی ایس ایف منشورجب1978میں لکھاتواس میں وعدہ کیاتھاکہ پی ایس ایف آزادکشمیرمیں انجینئرنگ،خواتین یونیورسٹیزاورمیڈیکل کالجزکے لیے جدوجہدکرے گی آج پی پی پی حکومت نے خطہ کے اندر پانچ یونیورسٹیز،تین میڈیکل کالجزوکیڈٹ کالجز قائم کردیئے ہیں انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی آزادانہ کام کرے البتہ جوبیوروکریسی غلط کام کریگی اسے راہ راست پربھی لاناجانتاہوں مرکزی سیکرٹری اطلاعات سلیم گردیزی نے کہاکہ آفیسرز کی فلاح وبہبودکے لیے کام کرینگے آفیسرزکے مسائل حل کرینگے سینئرنائب صدرراجہ امدادنے کہاکہ آزادکشمیرکی بیوروکریسی ذمہ داری سے اپنے فرائض نبھائے گی نومنتخب ضلعی صدریاسربشیرنے مطالبہ کیاکہ افسران کوٹائم سکیل اورترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں کوٹلی کوبگ سٹی کادرجہ دیاجائے جومحکمے نارمل میزانیہ پرنہیں انہیں نارمل میزانیہ پرلاکرملازمین