حکومت کا تمباکونوشی کی تشہیرپرپابندی لگانے کا فیصلہ،سگریٹ سازکمپنی کی درخواست پراٹھائیس مئی کوسماعت ہوگی

منگل 27 مئی 2014 23:33

حکومت کا تمباکونوشی کی تشہیرپرپابندی لگانے کا فیصلہ،سگریٹ سازکمپنی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء)وفاقی حکومت نے تمباکونوشی کی ہرقسم کی تشہیرپرپابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا،سگریٹ سازکمپنی کی درخواست پراٹھائیس مئی کوسماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمباکو اورسگریٹ کی تشہیرپرپابندی کردی،انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 کے تحت پابندیوں کا اطلاق 31مئی سے ہوگا،مقررہ تاریخ کے بعد پرنٹ،الیکٹرانک میڈیا،مارکیٹوں، دکانوں ، کھوکھوں اورموبائل ٹرالیوں پرتشہیرنہیں کی جا سکے گی،ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے فیصلہ کے خلاف ایک سگریٹ سازکمپنی نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکردی ہے،درخواست گزارکا موقف ہے کہ تمباکو مصنوعات کی تشہیر پرپابندی غیرقانونی ہے،پٹیشن کی سماعت اٹھائیس مئی کوسندھ ہائیکورٹ میں ہوگی۔