وفاقی حکومت نے 31 مئی سے تمبا کو نوشی کی ہر قسم کی تشہیر پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا، سگریٹ ساز ادارے تشہیر کا کوئی بھی ذریعہ استعمال نہیں کر سکیں گے

بدھ 28 مئی 2014 19:13

وفاقی حکومت نے 31 مئی سے تمبا کو نوشی کی ہر قسم کی تشہیر پر پابندی لگانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء)وفاقی حکومت نے 31 مئی2014 سے تمبا کو نوشی کی ہر قسم کی تشہیر پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے، سگریٹ ساز ادارے تشہیر کا کوئی بھی ذریعہ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ تمباکو نوشی کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اشتہاربازی بند رہے گی، تمباکو اور سگریٹ کے تشہیری پوسٹر یا بینر مارکیٹوں، دوکانوں ، کھوکھوں اور موبائل ٹرالیوں پر لگانے یا لٹکانے پر بھی 31 مئی سے مکمل پابندی ہوگی۔

سپریم کورٹ کے 2006ء کے فیصلے کے تحت ، سگریٹس کی میڈیا پر تشہیر بند ہے۔ پاکستان نے عالمی ادارہِ صحت کے انسداد تمباکو نوشی کنونشن پر دستخط کر رکھے ہیں، کنونشن کے تحت رکن ممالک تمباکو نوشی کی تشہیر روکنے کے لئے راست اقدامات کرنیکے پابند ہیں۔جبکہ دوسری جانب 31 مئی سے تمباکو نوشی کی تشہیر پر مکمل پابندی کو غیرملکی سگریٹ ساز ادارے نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔