امریکی وزیر دفاع نے فوجی ہسپتال میں دو سابق فوجی اہلکاروں کی موت کے بعد فوجی کے طبی سہولتوں کی فراہمی کے نظام پر نظر ثانی کا حکم دیدیا

بدھ 28 مئی 2014 19:40

امریکی وزیر دفاع نے فوجی ہسپتال میں دو سابق فوجی اہلکاروں کی موت کے ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔ 2014ء) امریکی وزیر دفاع نے ایک فوجی ہسپتال میں دو سابق فوجی اہلکاروں کی موت کے بعد فوجی کے طبی سہولتوں کی فراہمی کے نظام پر نظر ثانی کا حکم دیدیا۔ امریکی محکمہ دفاع نے ریاست کیلیفورنیا میں فوج کے معروف ترین فورٹ بریک میڈیکل سنٹر کے کمانڈر اور ان کے تین نائبین کو جبری ریٹائر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

فوج کے طبی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کے نظر ثانی تین ماہ کے اندر اور اسسٹنٹ سیکرٹری آف ڈیفنس فار ہیلتھ افیئرز کی قیادت میں کی جائے گی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک غیر جانبدار ادارے کی طر فسے تحقیقات کے دوران مذکورہ ہسپتال زیر علاج سابق مریضوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہی ہسپتال میں سابق امریکی فوجیوں کیلئے علیحدہ ویٹنگ لسٹ بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے دوسری جنگ عظیم سے کر عراق وافغانستان کی جنگجوں میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں کوعلاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی میں غیر قانونی تاخیر ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :