چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی اور ان کا اہل خانہ آئندہ چند روز میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے،پولیو فری سرٹیفکیٹ جاری

بدھ 28 مئی 2014 23:39

چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی اور ان کا اہل خانہ آئندہ چند روز میں عمرہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدیق حسین جیلانی کو پولیو فری سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے‘ سرکاری ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے ضروری کارروائی کے بعد چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ کو پولیو فری سرٹیفکیٹ جاری کئے ہیں کیونکہ یہ لوگ آئندہ چند روز میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کے مطابق پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک سفر سے قبل پولیو فری سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہے جس کیلئے حکومت کی طرف سے ہوائی اڈوں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :