پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ہفتہ منایا جائے گا

جمعرات 29 مئی 2014 13:15

اسلا م آ باد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن کل ہفتہ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ممبران نے 1987ء میں دنیا بھر میں ترک تمباکو نوشی کا دن منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی جانب توجہ مبذول کروانا تھاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال اکتیس مئی کو ترک تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔

تمباکو نوشی کے باعث مہلکا بیماریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس2002ء کے تحت تمباکو نوشی کی تشہیر پر 31مئی سے پابندی عائد کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی کے فیصلے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :