ملک بھر میں کل سے سگریٹ بارے اشتہاری مہم پر پابندی عائد

جمعرات 29 مئی 2014 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء) بین الاقوامی ادارے فریم ورک کنونشن برائے ٹوبیکو کنٹرول کی مشاورت سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن کی طرف سے ملک بھر میں (آج) جمعہ سے سگریٹ بارے اشتہاری مہم پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

پابندی کے بعد کسی سکور بورڈ‘ کیاسک یا موبائل ٹرالی کے باہر بل بورڈ خواہ فکسڈ ہی کیوں نہ ہو‘ سگریٹ کی تشہیر روکنے کے عمل پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ تمباکو نوشی کی ممانعت اور نان سموکر کی صحت کے تحفظ کے آرڈیننس کی شق 7 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اشتہاری مہم کو نہ روکنے پر پہلی مرتبہ پانچ ہزار روپے جرمانہ‘ دوسری مرتبہ ایک لاکھ روپے جرمانہ‘ تین ماہ قید یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی