اومان، سوائن فلو وائرس سے تین ہلاکتوں کی تصدیق

جمعرات 29 مئی 2014 20:51

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء)اومانی محکمہ صحت کے حکام نے سوائن فلو وائرس سے رواں ماہ تین اموات کا اعلان کیا ہے،یہ بات سرکاری او این اے نیوز ایجنسی نے بتائی۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایچ ون این ون وائرس کے 82نئے کیسز مئی میں رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے تین جان لیوا ثابت ہوئے ہیں،تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے اگست 2010ء میں سوائن فلو کو عالمگیر مرض قرار دیا تھا جو ایک سال قبل میکسیکو سے پھوٹا تھا اور اس سے دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں اموات واقع ہوئیں۔

تاہم گزشتہ فروری میں واشنگٹن میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ سوائن فلو وائرس دوبارہ سے نمودار ہوگیا ہے۔جنوری میں شمالی سپین میں اس سے دو افراد ہلاک ہوئے جہاں ایچ ون این ون وائرس کے پھیلنے سے ہسپتال میں 40سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔2009ء میں اومان نے سوائن فلو سے6اموات ریکارڈ کیں اور خلیجی سلطنت میں حکام نے وائرس کے خلاف قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کیا۔