روس ، ریستورانوں میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ، اطلاق کل سے ہوگا

ہفتہ 31 مئی 2014 12:29

روس ، ریستورانوں میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ، اطلاق کل سے ہوگا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) روس میں حکومت نے ملک بھر کے ریستورانوں، قہوہ خانوں اور ٹرینوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔ روسی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ایک نئے قانون کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم جون سے ہوگا جس کے تحت دکانوں میں سگریٹوں کی نمائش اور پتھاروں پر سگریٹ فروخت کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی پابندیاں صدر ولادی میر پیوٹن کی حکومت کے اس منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد روس میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینااور روایتی اقدار کا احیا ہے۔پیوٹن حکومت نے گزشتہ سال موسم گرما میں پہلی بار سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین متعارف کرائے تھے جن کے تحت پہلے مرحلے میں سگریٹوں کے اشتہارات اور سرکاری دفاتر میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :