بنوں کی ساڑھے تین سالہ بچی مدینہ میں پولیووائرس کی تصدیق

ہفتہ 31 مئی 2014 12:53

بنوں کی ساڑھے تین سالہ بچی مدینہ میں پولیووائرس کی تصدیق

بنوں/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) بنوں میں ایک اورپولیو کیس سامنے آگیا،نجی ٹی وی نے وزیراعظم پولیوسیل ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ گزشتہ روز بنوں میں مدینہ نامی ساڑھے تین سال لڑکی میں پولیس کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 70ہوگئی ہے،ذرائع کے مطابق ماضی میں پولیو وائرس سے متاثرہ دیگر بہت سے بچوں کی طرح یہ بچی بھی پولیو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے ٹیکے پینے سے محروم رہی تھی،صوبہ خیبرپختونخوااورفاٹاسے مسلسل پولیو کے کیسز سامنے آنے سے شہری اور صوبائی محکمہ صحت کے حکام انتہائی پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پولیو کا ریکارڈ بہت سنگین ہے، جہاں پوری دنیا کے 100 کیسز میں سے70 کیسز دریافت ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو پولیوفری بنانے کے لیے انتظامیہ کوجنگی بنیادوں پرکام کرنے کا حکم دیاہواہے ،وزیر اعظم نے پولیو مہم کیخلاف جاری پروپیگنڈا ختم کرنے کی ہدایت بھی کی اور وائرس کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :