بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لئے پولیو سرٹیفیکیٹ کی شرط پر عمل درآمد شروع
اتوار 1 جون 2014 12:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بیرون ملک سفرکرنے والے پاکستانی مسافروں پر پولیو سرٹیفیکیٹ پرعملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے باعث وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز نے صوبوں کو 10 لاکھ ہیلتھ سرٹیفیکیٹس جاری کردیئے ہیں جو سرکاری اسپتالوں اور ای پی آئی سے بلامعاوضہ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
ان سرٹیفیکیٹ کی میعاد ایک سال ہو گی، یہ سرٹیفیکیٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ای ڈی او ہیلتھ جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بھی پولیو کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں، جہاں سول ایوی ایشن اور محکمہ صحت کے نمائندے مسافروں کو انسدداد پولیو ویکسی نیشن کارڈز جاری کررہے ہیں۔(جاری ہے)
امیگریشن کاؤنٹرز پر محکمہ صحت کا عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے جو بیرون ملک جانے والے پاکستانی مسافروں کے پولیو سرٹیفیکیٹ کا معائنہ کرے گا تاکہ اپنی منزل مقصود پر پہنچنے پر انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے پولیووائرس کی بیرونی ممالک منتقلی کو روکنے کے لئے عالمی ادارہ صحت نے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے جس کا اطلاق آج سے شروع ہوگیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.