سگریٹ کی قیمت 10سے 25 روپے فی پیکٹ بڑھنے کا امکان

اتوار 1 جون 2014 12:27

سگریٹ کی قیمت 10سے 25 روپے فی پیکٹ بڑھنے کا امکان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سگریٹ پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 70فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان جس کے نتیجے میں سگریٹ کی قیمت 10سے 25 روپے فی پیکٹ بڑھ جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز پر مالی سال2014-15 کے بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 70 فیصد تک بڑھانے کے لئے غور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس وقت سگریٹ پر زیادہ سے زیادہ 50 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے یوں نئے بجٹ کے بعد پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں 10روپے سے لے کر 25روپے فی پیکٹ بڑھانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے سگریٹ کی غیر قانونی پیداوار اور کاروبار کو فروغ ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو کہ پہلے ہی بڑھ چکی ہے۔