کینسر کی مریض خواتین کے سروں پر حنائی تاج مہم،حنا ہیلز 150 فنکار مریضوں کی دلجوئی کے لیے سرگرم

پیر 2 جون 2014 21:01

کینسر کی مریض خواتین کے سروں پر حنائی تاج مہم،حنا ہیلز 150 فنکار مریضوں ..

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء)کینسر کے مریضوں کے لیے ''حنا ہیلز'' کے نام سے دنیا بھر کے فنکاروں نے ایک رضاکارانہ مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد کینسر کی ان مریض خواتین کو مدد دے کر حوصلہ دیتے ہوئے ان کے غم غلط کرنا ہے تاکہ ان مریضوں کو پراعتماد بنایا جا سکے ہے، جن کے بال سرطان کے مروجہ طریقہ علاج کیمو تھراپی کی وجہ سے گر گئے ہیں۔

مہم کے منتظمین کی ویب سائٹ کے مطابق یہ مہم غیر معمولی طور پر پرجوش پانچ خواتین رضاکاروں نے شروع کی ہے۔ اب اس ٹیم میں 150 فنکار شامل ہو چکے ہیں۔''العربیہ ٹی و ی کی ٹیم نے''حنا ہیلز'' کے مرکزی دفاتر کا دورہ کیا، جہاں فنکار حضرات کیموتھراپی کے عمل سے گذرنے والی خواتین مریضوں کے سروں پر حنائی تاج کے نام سے مہندی کے رنگوں کی مدد خوبصورت پھول بنائے رہے تھے۔

(جاری ہے)

کیمو تھراپی کی وجہ سے بال کھو دینے والی مریض خواتین کے بالوں کے بغیر ہو جانے والے سروں پر رنگ برنگے پھولوں سے رعنائی بکھیری جا رہی تھی۔ کینسر کی مریضہ ''کم'' کا کہنا تھا اس کے بال کیمو تھراپی کی وجہ سے ختم ہو گئے تھے لیکن ''حنا ہیلز'' نے اسے نئی امید دی ہے۔فرانسس ڈارون ''حنا ہیلز'' کے مرکزی دفاتر میں اس رضاکار گروپ کی سربراہ کے طور پر موجود تھیں، انہوں نے کہا ان کا گروپ مریضوں کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ کینسر کی درد بھول جائیں۔

ان کا کہنا تھا: ''ہم نے قدرتی مہندی کے استعمال سے کیمو تھراپی کے بعد ہونے والے درد کو کم کرنے کا بھی تجربہ کیا ہے؛ اس سلسلے میں ہم فنکاروں کے بھی ممنون ہیں۔ فرانسس ڈارون نے مزید کہا ہ سروں پر مہندی کے پھول سجانے سے ایک طرح سے مریضوں کی دلجوئی بھی ہو جاتی ہے۔