دوسری زبان سیکھنے سے دماغ پر اچھا اثر پڑ سکتا ہے، تحقیق
منگل 3 جون 2014 15:11
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء)برطانیہ کی ایڈنبرا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دوسری زبان سیکھنے سے دماغ پر اچھا اثر پڑ سکتا ہے، چاہے دوسری زبان بڑی عمر ہی میں کیوں نہ سیکھی جائے۔برطانیہ کی ایڈنبرا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق یہ تحقیق 11 اور اس سے زیادہ عمر کے 262 افراد پر کی گئی جس کے دوران معلوم ہوا کہ دوسری زبان سیکھنے کے بعد ان افراد کی پڑھنے، زبانی فصاحت اور ذہنی صلاحیت بڑھ گئی تھی۔
اس سے قبل ہونے والی تحقیقات میں یہ بات کہی گئی تھی کہ دو زبانیں بولنے والے افراد دماغی بیماری ڈیمینشیا میں دوسروں کی نسبت چند سال دیر سے مبتلا ہوتے ہیں۔ایڈنبرا یورنیورسٹی کی تحقیق اینلز آف نیورالوجی نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔(جاری ہے)
اس تحقیق میں ایڈنبرا میں پیدا ہونے والے 262 افراد کا 11 سال کی عمر میں ذہنی صلاحیت کا ڈیٹا لیا گیا اور جب ان افراد کی عمریں 70 کی دہائی میں تھیں تو ان کی ذہنی صلاحیت کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے اور پھر اس ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا کہ ان افراد کے دماغی صلاحیتوں میں کس حد تبدیلی آئی ہے۔
ایڈنبرا یونیورسٹی کے سینٹر فار کاگنیٹیو ایجنگ اور کاگنیٹیو ایپیڈیمیالوجی کے ڈاکٹر ٹامس بیک کا کہنا ہے کہ ’دنیا میں لاکھوں لوگ بڑی عمر میں دوسری زبانیں سیکھتے ہیں۔ ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑی عمر میں بھی دوسری زبانیں سیکھنے سے دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔یہ تحقیق سنہ 2008 سے سنہ 2010 کے درمیان کی گئی ہے۔ تحقیق میں شریک تمام افراد نے کہا کہ وہ انگریزی کے علاوہ کم از کم ایک اور زبان بول سکتے ہیں۔اس گروپ میں شریک 195 افراد نے 18 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے دوسری زبان سیکھی تھی اور 65 افراد نے 18 سال کے عمر تک پہچنے کے بعد دوسری زبان سیکھی۔بوسٹن میں ہارورڈ میڈیکل سکول میں میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹرالوارو پاسکوال لیون نے کہا کہ ’دوسری زبان سیکھنے کے دماغ پر اثرات کو سمجھنے کے لیے یہ تحقیق پہلا اہم قدم ہے۔انھوں نے کہا کہ ’یہ تحقیق دو زبانیں بولنے کی صلاحیت اور ذہنی صلاحیت کو کم ہونے سے روکنے کے مطالعے کے لیے راستہ ہموار کرتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.