مالی سال 2014-15ء میں پولیو کے خاتمے کی مہم پر ایک ارب روپے خرچ کرنیکا فیصلہ،صحت کے 21وفاقی منصوبوں کیلئے 27ارب 1کروڑ روپے کی تجویز، اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے 20کروڑ روپے مختص

منگل 3 جون 2014 20:41

مالی سال 2014-15ء میں پولیو کے خاتمے کی مہم پر ایک ارب روپے خرچ کرنیکا فیصلہ،صحت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) حکومت نے آئندہ مالی سال 2014-15ء میں پولیو کے خاتمے کی مہم پر ایک ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صحت کے 21وفاقی منصوبوں کیلئے 27ارب 1کروڑ روپے سے زائد رکھے گئے ہیں اور اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار کی طرف سے منگل کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کی گئی بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال 2014-15ء کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ملک میں صحت کے مختلف شعبوں کے 21 منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 27 ارب ایک کروڑ 46 لاکھ 67 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق پولیو کے خاتمے کیلئے ایک ارب روپے، ای پی آئی، سی ڈی ڈی اور این آئی ایچ کیلئے 2 ارب 79 کروڑ 26 لاکھ 93 ہزار روپے ، چائلڈ ہیلتھ پروگرام کیلئے 2 ارب 36 کروڑ 62 لاکھ 19 ہزار روپے، فیملی پلاننگ پروگرام کیلئے 11 ارب روپے، ملیریا کنٹرول پروگرام کیلئے 12 کروڑ 40 لاکھ روپے، وزیراعظم کا پروگرام برائے ہیپاٹائٹس کنٹرول کیلئے 68 کروڑ 40 لاکھ روپے، ٹی بی کنٹرول پروگرام کیلئے 72 کروڑ 48 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئندہ مالی سال 2014-15ء کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں ایک نئے منصوبے اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :