خیبر پختونخواہ حکومت نے پولیو ویکسین کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 4 جون 2014 16:09

خیبر پختونخواہ حکومت نے پولیو ویکسین کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنے کا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جون 2014ء) پولیو ویکسین ، خیبر پختونخوا حکومت کا حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ ، بچوں کو پولیو کے قطروں کی بجائے ٹیکے لگائیں جائینگے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذ رائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بچوں کو پولیو کے قطروں کی بجائے انجکشن لگائے جائینگے صوبائی حکومت کو اس کام میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی مدد بھی حاصل ہوگی پولیو سے ٹیکوں کی مہم سب سے پہلے پشاور میں چلائی جائے گی ویکسینشن کیلئے بچوں کی عمر کی حد میں بھی تبدیلی کی گئی بچوں کو ٹیکے لگانے کیلئے عمر کی حد چھ ماہ سے دو سال تک ہوگی اور یہ طریقہ اگلے سال سے ای پی آئی پروگرام کا حصہ بن جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :