بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان غریب کو بہا کر لے جائے گا،مولا بخش چانڈیو،مخصوص طبقے کا بجٹ ہے،الطاف حسین کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے،اس حوالے سے ردعمل نہیں ہونا چاہئے،پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 جون 2014 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آئے گا اور غریب کو بہا کر لے جائے گا،یہ بجٹ مخصوص طبقے کا تھا،الطاف حسین کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے اور اس حوالے سے ردعمل نہیں ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مخصوص طبقے نے مخصوص سوچ کے مطابق مخصوص لوگوں کیلئے مخصوص بجٹ بنایا ہے جس سے غریب کو کچھ حاصل نہیں ہوگا جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور غریب کو بہا کر لے جائے گا،الطاف حسین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب پر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ الطاف حسین کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے اور ان کی گرفتاری پر اپنے ہی ملک میں ردعمل نہیں ہونا چاہئے،ہم دعا گو ہیں کہ وہ جلد اپنے ملک میں ہوں اور ان کے ساتھ انصاف ہو۔