ملک بھر میں پولیو کے مزید چار کیس سامنے آ گئے، تعداد 74 ہو گئی

جمعہ 6 جون 2014 21:05

ملک بھر میں پولیو کے مزید چار کیس سامنے آ گئے، تعداد 74 ہو گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2014ء) ملک میں پولیو کے مزید چار نئے کیسز سامنے آ گئے۔ پولیو سے متاثرہ 2 بچوں کا تعلق بنوں اور 2 کا شمالی وزیرستان سے ہے۔ پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہو گئی۔ قومی ادارہ صحت نے بھی چار نئے پولیو کیسز کی تصدیق کر دی۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں کی 22 ماہ کی مادینہ اور 18 ماہ کی حلیمہ پولیو کا شکار ہو گیئں۔

(جاری ہے)

فاٹا تحصیل میران شاہ میں 22 ماہ کی لائبہ اور 23 ماہ کا الیاس بھی پولیو سے معذور ہو گئے۔ وزارت قومی صحت کے مطابق رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہو گئی جن میں فاٹا سے 57، خیبر پختونخواہ میں 11 ، اور سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد چھ تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے مطابق پشاور میں 4 ، بنوں میں 7، شمالی وزیر ستان میں 48، جنوبی وزیرستان میں 5، خیبر اور ایف آر بنوں میں 2، 2 پولیو کیسز جبکہ کراچی میں 6 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں

متعلقہ عنوان :