اماراتی وزیر کا سر منڈوا کر سرطان کے مریضوں سے اظہار یکجہتی،شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا العین ہسپتال کے دورے پر منفرد اقدام

منگل 10 جون 2014 20:04

اماراتی وزیر کا سر منڈوا کر سرطان کے مریضوں سے اظہار یکجہتی،شیخ عبداللہ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2014ء)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے العین کے توام ہسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اظہار ہمدردی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شیخ عبداللہ بن زید نے ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کے دورہ کے موقع پر سہولیات سے متعلق بریفنگ لی اور ہسپتال میں زیرعلاج 13 بچوں سے ملاقات کی۔

شیخ عبداللہ نے اس موقع پر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی سہولت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔متحدہ عرب امارات کی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق کینسر امارات میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اور حکومت اس موذی مرض کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔