Live Updates

شہباز شریف نیند میں بھی ترقیاتی منصوبے بناتے اور بولتے رہتے ہیں،مریم نواز شریف کا انکشاف

منگل 10 جون 2014 23:38

شہباز شریف نیند میں بھی ترقیاتی منصوبے بناتے اور بولتے رہتے ہیں،مریم ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نیند میں بھی ترقیاتی منصوبے بناتے اور بولتے رہتے ہیں یہ انکشاف ان کی بھتیجی اور وزیراعظم یوتھ سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے منگل کو یہاں طلباء میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کی چچی کے مطابق شہباز شریف صبح پانچ بجے سے رات ایک بجے تک کام کرتے ہیں اور ایک بجے کے بعد وہ مختصر وقت کیلئے جب سوتے ہیں تو اس وقت بھی نیند میں بولتے رہتے ہیں اور محسوس ہوتا ہے کہ وہ نیند میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبے بنا رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں بھی اپنے چچا کی طرح پر عزم ہوکر محنت کروں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات