انسداد پولیو مہم کانفرنس میں شرکت کیلئے امام کعبہ کوخصوصی دعوت نامہ بجھوادیا گیا

جمعرات 12 جون 2014 13:19

انسداد پولیو مہم کانفرنس میں شرکت کیلئے امام کعبہ کوخصوصی دعوت نامہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2014ء) ملک میں جاری انسداد پولیو مہم میں علما کی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 15 جون کو بین الاقوامی علما کانفرنس اسلام آباد میں طلب کرلی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے امام کعبہ کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطا بق ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کے بعد عوام میں پولیو کے خلاف آگہی کے لیے علما کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 15 جون کو بین الاقوامی علما کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد کیا جائے گا، 2 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے جید علما و مشائخ شرکت کریں گے اس کے علاوہ مصر، سوڈان اور سعودی عرب کی بااثر اسلامی شخصیات کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو بھی کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں پولیو کے پے در پے کیسز سامنے آنے اور قبائلی علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے بعد علما ئے کرائے کی رہنمائی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کے تحت عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی سفری پابندی عائد کی جاچکی ہیں اور بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :