گرمی میں اضافے کیساتھ ساتھ اسلام آباد میں گیسٹروپھیلنے لگا

جمعہ 13 جون 2014 15:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) گرمی میں اضافے سے گیسٹرو جیسی بیماری تیزی سے وفاقی دارالحکومت میں پھیل رہی ہے،ہسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد میں ستر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درجہ حرارت بڑھا تو ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی گیسٹرو جیسے وبائی امراض پھوٹ پڑے، گرمی میں پیاس بجھانے کے لئے لوگ ٹھنڈے مشروبات پانی اور دیگر اشیاء کا بے تحاشا استعمال کرتے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال میں روزانہ 100 سے 150 مریض گیسٹرو کی شکایت لے کر آ رہے ہیں تو دوسرے اسپتالوں میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال ہے۔طبی ماہرین کے مطابق گیسٹرو جیسی بیماری کا بروقت علاج ضروری ہے ورنہ یہ مرض پیٹ اور انتڑیوں کے کینسر کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔ڈاکٹرز کیمطابق صفائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے گیسٹرو جیسے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :