کراچی میں پولیو رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 14 جون 2014 15:55

کراچی میں پولیو رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث دہشتگرد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے سے پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد زاہد اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

زاہد اللہ لہسن سے بھڑے ٹرک میں چھپ کر شہر سے فرار ہورہا تھا کہ پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سپر ہائی وے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ زاہد اللہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ زاہد اللہ کچھ عرصے قبل غیر ملکی ڈاکٹرپر حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار ہوچکا ہے تاہم اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :