پاکستان بھر میں پولیو کیخلاف تین روزہ مہم کل سے شروع ہوگی

پیر 23 اپریل 2007 12:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2007ء) پاکستان بھر میں پولیو کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کیلئے تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر پولیو کے موذی مرض کیخلاف مدافعت پیدا کرنے کیلئے تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ملک بھر کے اندر پانچ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے یہ مہم26 اپریل تک جاری رہے گی۔ ڈاکٹروں اور دیگر ماہرین صحت نے تمام والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ پانچ سال کی عمر تک کے اپنے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ اس موذی مرض کے خلاف بچوں میں قوت مدافعت پیدا ہو۔

متعلقہ عنوان :