کراچی ، سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران انسداد پولیو رضاکاروں کو نشانہ بنانے والے 2 دہشتگرد ہلاک ،چار فرار ،پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی ، 2 درجن سے زیادہ ازبک اور تاجک باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار 15 جون 2014 14:20

کراچی ، سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران انسداد پولیو رضاکاروں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران انسداد پولیو رضاکاروں کو نشانہ بنانے والے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے حساس اداروں کی رپورٹ پر سہراب گوٹھ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر مکان میں موجود دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی سے گھر میں موجود 2 دہشتگرد ہلاک اور 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں دہشتگردوں کی شناخت قمرالزمان اور موسیٰ خان کے نام سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان انسداد پولیو رضاکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس نے مکان سے 10 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 درجن سے زیادہ ازبک اور تاجک باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایر پورٹ پرحملے کے بعد پولیس اور حساس اداروں کی جانب سیشہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاوٴن کیا گیا۔ کارراوائیوں کے دوران گرفتار ازبک اور تاجک باشندوں کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں۔تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :