بجٹ میں نوجوانوں و معاشرے کے غریب طبقہ کی مدد کیلئے خصوصی سکیمیں متعارف کرائیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،امیر طبقے کے ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 جون 2014 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ میں نوجوانوں اور معاشرے کے غریب طبقہ کی مدد کیلئے خصوصی سکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں،ملک میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات تجویز کئے ہیں تاکہ امیر لوگوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جاسکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ میں ایک اجلاس میں بجٹ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صنعت وتجارت کے ایوانوں کے نمائندوں اور تجارتی تنظیموں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کو بجٹ کی تیاری کے حوالے سے مشاورتی عمل میں شامل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں اور معاشرے کے غریب طبقہ کی مدد کیلئے خصوصی سکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات تجویز کئے ہیں تاکہ امیر لوگوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے زراعت اور برآمدات کے شعبوں میں ترقی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :