ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،لوگوں کی بڑی تعداد نے سگریٹ اور چائے پینا کم کردی

پیر 16 جون 2014 13:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر لوگوں کی بڑی تعداد نے سگریٹ اور چائے پینا کم کردی ہے مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے حالیہ مہنگائی کی لہر نے سگریٹ پینے والے متعدد لوگوں کو جو دن میں 2 سے 3 ڈبی سگریٹ پیتے تھے اب ایک ڈبی سگریٹ پی کر گزارا کررہے ہیں ان میں سے متعدد سگریٹ نوشوں نے سگریٹ کی جگہ نسوار کا نشہ شروع کردیا ہے اسی طرح جو لوگ دن میں 5 سے 10 کپ چائے پیتے تھے انہوں نے بھی چائے پینا کم کردی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں چائے کا کپ 15 سے 18 روپے میں فروخت ہورہا ہے دودھ اور پتی کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کے باعث ہوٹل مالکان نے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہونے سے دودھ پتی کا کپ 25 روپے کا کردیا ہے جس سے لوگوں کی بڑی تعداد نے چائے پینا کم کردی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :