نائجیریا میں عالمی فٹبال کپ کے میچز اجتماعی طور پر دیکھنے کی جگہ پر بم دھماکہ ،دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، طبی ذرائع

بدھ 18 جون 2014 20:09

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء) نائجیریا میں عالمی فٹبال کپ کے میچز اجتماعی طور پر دیکھنے کی جگہ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شمالی نائجیریا میں داماتْوروْ کے علاقے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی نائجیریا کو شدت پسند اسلامی گروہ بوکوحرام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :