اسٹرابیری کا بلا ناغہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے دوا کا کام کرتا ہے،امریکی تحقیق

بدھ 18 جون 2014 20:22

اسٹرابیری کا بلا ناغہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے دوا کا ..

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء)امریکہ کی فلوریڈا یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا بلا ناغہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے دوا کا کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسی ڈنٹس رگوں میں خون کی روانی کو کم کر کے متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران ہائی بلڈ پریشر کی شکار ساٹھ خواتین کو دو مہینے تک روزانہ اسٹرابیری کھلائی گئی جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔