رواں مالی سال نومبر تا اپریل کرشنگ سیزن کے اختتام پر 1 کروڑ13لاکھ ایکڑ پر گنے کی کاشت کی گئی،شوگر ملز ایسوسی ایشن

جمعرات 19 جون 2014 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2014ء) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مناسب آب وہوا کی بدولت رواں مالی سال نومبر تا اپریل کرشنگ سیزن کے اختتام پر 1 کروڑ13لاکھ ایکڑ پر گنے کی کاشت کی گئی، جس کے باعث چینی کی پیداوار53 لاکھ 30ہزار ٹن تک پہنچ گئی،رواں سال چینی کی پیداوار کا تخمینہ50 لاکھ ٹن تھا اور مقامی ضرورت 40 لاکھ50ہزار ٹن ہے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود ملک میں چینی 54سے 56 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 32 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار پنجاب میں حاصل ہوئی۔