ایمازون ڈاٹ کام نے کمپنی کا پہلا اور مارکیٹ کا واحد تھری ڈی اسمارٹ فون فائرلانچ کر دیا

جمعرات 19 جون 2014 20:06

ایمازون ڈاٹ کام نے کمپنی کا پہلا اور مارکیٹ کا واحد تھری ڈی اسمارٹ فون ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2014ء) ایمازون نے ایپل اور گوگل کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، ایمازون ڈاٹ کام کے چیئرمین و سی ای او جیفری پریسٹن نے کمپنی کا پہلا اور مارکیٹ کا واحد تھری ڈی اسمارٹ فون فائرلانچ کر دیا ۔فائر کی رونمائی سے قبل جیفری نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ایپلکے سر سے تاج چھین لیا جائے ،فائر میں ہیڈ ٹریکنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جوکہ تصاویر کو تھری ڈی انداز میں پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں نئے فیچر میپس ایپ کا استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین عمارتوں کے اطراف میں بھی دیکھ سکیں گے۔فائر فون 4.7انچ کے ڈسپلے اور720pایچ ڈی ریزولوشن کا حامل ہے ، جبکہ کواڈ کور کوالکوم اسنیپ ڈریگون پراسیسر 2جی بی ریم سے مزین ہے ۔فائر ے صارفین کو ایمازون کلاڈ کی وجہ سے لا تعداد تصاویر محفوظ کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی ،اس کی قیمت کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ2سے3سو ڈالرز کے درمیان ہو گی۔