لاہور، شہر کے مختلف ٹا ؤنز میں انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے” یونین کو نسل ڈے “ منایا گیا

ہفتہ 21 جون 2014 19:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے مختلف ٹا ؤنز میں انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے” یونین کو نسل ڈے “ منایا گیا۔مختلف ٹا ؤنز انتظامیہ نے شہر بھر کی حساس یونین کونسلز میں 1167مقامات پر ڈینگی سرویلینس کی اور صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے77، سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے15، اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے 270،واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے41،را وی ٹا ؤن انتظامیہ نے27، شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے492 اور عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے 245 حساس مقامات کو چیک کیا ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کل22جون کو اتوار ڈے منائے گی۔

متعلقہ عنوان :