مچھلی اور مرغی کا گوشت فالج کےخلاف ڈھال ہے،طبی ماہرین

منگل 24 جون 2014 13:29

مچھلی اور مرغی کا گوشت فالج کےخلاف ڈھال ہے،طبی ماہرین

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء)چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں طبی ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہےکہ مرغی اور مچھلی سمیت ایسی تمام غذائیں فالج کے خلاف ڈھال ثابت ہو سکتی ہیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔

(جاری ہے)

نانجنگ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ مرغی یا بیس گرام سالمن مچھلی کے استعمال سے فالج جیسے خطرناک مرض کو بیس فیصد تک ٹالا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پروٹین کے استعمال سے بلڈ پریشر کی شرح میں کمی آجاتی ہے جس کی وجہ سے فالج کا خدشہ خود ہی کم ہو جاتا ہے۔