فارمولا ون کار ریسنگ کے ریکارڈ ساز جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر کی صحت سے متعلق دستاویزات چوری ہو گئے

منگل 24 جون 2014 16:24

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) فارمولا ون کار ریسنگ کے ریکارڈ ساز جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر کی صحت سے متعلق دستاویزات چوری ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکل شوماکر کی مینیجر زابینے کیہم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شوماخر کی طبی فائلز کچھ دنوں قبل چوری ہو گئی تھیں اور اب ان دستاویزات اور اعداد و شمار کو فروخت کرنے کی پیشکش سامنے آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔ کیہم نے مزید بتایا کہ حکام نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ 45 سالہ شوماخر گزشتہ برس 29 دسمبر کو فرانس کے تفریحی مقام گرینوبل میں اسکیئنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :