حکومت صحت سے وابستہ سہولیات کی فراہمی کو اولیت دئیے ہوئے ہے‘ ملک اقبال چنٹر

منگل 24 جون 2014 18:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) حکومت صحت سے وابستہ سہولیات کی فراہمی کو اولیت دئیے ہوئے ہے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات بنیادی سطح پر دی جاسکیں ، جنوبی پنجاب کے عوام کو احساس محرومیوں سے باہر نکالنا حکومت کا اہم مشن ہے تاکہ انہیں گزشتہ ادوار کی احساس کمتریوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے دور میں لایا جاسکے۔ اس سلسلے میں حکومت نے نئے بجٹ میں 3.92بلین روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب میں ہیلتھ سروسزفراہم کرنے کے سلسلے میں متعدد اقدامات عمل میں لائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ 207.4ملین روپے کی لاگت سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ 203.6ملین روپے کی لاگت سے آپریشن تھیڑوں کو جدید اور سائنسی سطح پر استوار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ 703.9ملین روپے کی لاگت سے کارڈیاک سرجری بلاک کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ 701ملین روپے کی لاگت سے تھیلسمیا اور میروٹرانسپلانٹ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ملک اقبال چنٹر نے کہا کہ 1.48بلین روپے کی لاگت سے سول ہسپتال جھانگیوالابہاولپور کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زید میڈیکل کالج میں 199.469ملین روپے کی لاگت سے کرونوکری کیئر یونٹ کا قیام اور اینجیوگرافی کی سہولیات عوام کو فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں صوبے کا ہر خطہ خوشحال اور ترقی یافتہ بنا دیا جائے گا۔